ایک تولہ سونے کی قیمت میں اڑھائی ہزار روپے سے زائد کی کمی

Gold

Gold

کراچی(جیوڈیسک)کاروباری ہفتے کے دوران صرافہ مارکیٹس زبردست مندی کا شکار رہیں۔اس دوران ایک تولہ سونے کی قیمت میں ڈھائی ہزار روپے سے زائد کی کمی ہوئی۔

چھ سے تیرہ اپریل کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت چھبیس سو پچاس روپے کی کمی سے ساڑھے چھپن ہزار روپے ہو گئی۔

جبکہ رواں ماہ کے دوران ایک تولہ سونے کی قیمت میں تین ہزار چار سو پچاس روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔تکنیکی ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت مزید کم ہو سکتی ہے۔