تیونس (جیوڈیسک) تیونس کی قومی اسمبلی نے نئے دستور کی تمام شقوں پر بحث کے بعد نئے دستور کی منظوری دیدی۔
قومی اسمبلی کے منتخب ارکان نے نئے دستور کی منظوری سابق آمر زین العابدین بن علی کی حکومت کے خاتمے کے 3سال بعد دی ہے تاکہ ملک کو ٹھیک جمہوری سمت دی جا سکے۔
نئے دستور کی شق وار بحث کے بعد دی گئی منظوری کے بعد حتمی منظوری کے لیے اب پورے آئین کو اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جس کے بعد نیا آئین باضابطہ طور پر ملک میں نافذ کیے جانے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔