تونس (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق الباجی قائد ایسبسی نے 55.68 فیصد ووٹ جبکہ ان کے مدِمقابل منصف مزروقی نے 44.32 فیصد ووٹ حاصل کئے۔ 88 سالہ ایسبسی تیونس کی آزادی کے بعد جبیب بو رقیبہ کی قیادت میں بننے والی پہلی حکومت میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
دوسری جانب 68 سالہ مزروقی نے انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ایسبسی معزول صدر زین العابدین کی حکومت کا حصہ بھی رہ چکے ہیں اور ان انتخابات میں سیکیولر جماعت ندا تیونس کی نمائندگی کر رہے ہیں۔