تیونس: پارلیمانی انتخابات میں سیکولر جماعت ندا تیونس کو برتری حاصل

Votes

Votes

تیونس (جیوڈیسک) اتوار کو ہوئے انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق ندا تیونس دس فیصد پوائنٹس کے ساتھ آگے ہے۔ اسے 38 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ اسطرح اسکی نشستوں کی تعداد 83 ہو جائے گی۔

حرکت النہضہ کو 31 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ اسکی نشستیں 68 ہیں۔ تیونس میں انتخابات متناسب نمائندگی کے اصول پر ہوتے ہیں اور سیاسی جماعتوں کو ووٹوں کے تناسب سے نشستیں ملتی ہیں۔