تیونس کی حکمران جماعت مستعفی ہونے پر رضامند ہو گئی

Tunisian

Tunisian

تیونسیا (جیوڈیسک) تیونس کی حکمران جماعت سیکولر گروپوں سے مذاکرات کے بعد مستعفی ہونے پر رضامند ہو گئی۔ تیونس میں تین سال قبل زین العابدین کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے جاری مظاہروں اور احتجاج پر حکمران اتحاد اور سکولر گروپوں میں مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار تھے۔

تیونس کی طاقتور لیبر یونین حکمرن اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان ثالث کا کردار ادا کر رہی ہے، حکومت نے ملک میں انتخابات کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔