روم (جیوڈیسک) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے اسرائیل کیخلاف اپنے کھلاڑی کو کھیلنے سے روکنے پر تیونس پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی ہے لہٰذا تیونس اب 2014ء کے ڈیوس کپ میں حصہ نہیں لے سکے گا۔
انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے تیونس پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ اس نے اپنے صف اول کے کھلاڑی مالک جزیری کو اسرائیلی کھلاڑیوں کیخلاف گزشتہ سال ازبکستان کے شہر تاشقند میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے سے روک دیا تھا۔