تیونس : دہشتگردی کا شکار ہونے والے عجائب گھر کو دوبارہ کھول دیا گیا
Posted on March 25, 2015 By Mohammad Waseem بین الاقوامی خبریں
Tunisia Forces
تیونس (جیوڈیسک) دارالحکومت تیونس کے باردو عجائب گھر پر داعش کے حملے میں بائیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
جن میں اکثریت غیر ملکی سیاحوں کی تھی۔ حملے کے بعد عجائب گھر کو بند کر دیا گیا تھا۔ جسے دوبارہ کھولنے کے لئے ایک تقریب منعقد کی گئی۔
اس موقع پر سیکڑوں لوگ موجود تھے۔ جنہوں نے مرنے والوں کی یاد میں عجائب گھر کے باہر پھول رکھے۔
عجائب گھر کو عوام کے لئے اتوار سے کھولا جائے گا۔