حبیب بورقیبہ (جیوڈیسک) تیونس کے دارالحکومت تیونس میں ایک بمبار عورت نے پولیس افسروں کے نزدیک خود کو دھماکے سے اڑا دیا ہے جس کے نتیجے میں نو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ابتدائی اطلاع کے مطابق بم دھماکا تیونس کے وسط میں شاہراہ حبیب بورقیبہ پر ہوا ہے۔پولیس نے پورے علاقے کا گھیراؤ کر لیا ہے اور جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔فوری طور پر کسی گروپ نے اس بم دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔