تونسی پارلیمنٹ کے باہر الغنوشی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے ہزاروں افراد کا مظاہرہ

Rashid Al Ghannouchi

Rashid Al Ghannouchi

تونس (اصل میڈیا ڈیسک) کل اتوار کے روز افریقی عرب ملک تونس میں پارلیمنٹ کے باہر ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین اسلام پسند مذہبی سیاسی جماعت النہضہ کے سربراہ علامہ راشد الغنوشی کو پارلیمنٹ کے اسپیکر کےعہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق تونسی پارلیمنٹ کے باہر احتجاجی مظاہرے کا اہتمام ملک کی فری دستور پارٹی کی جانب سے کیا گیا تھا۔ مظاہرین نے تحریک النہضہ اور الکرامہ اتحاد کی جانب سے دیگر رکان پارلیمان کے خلاف اشتعال انگیز رویہ اختیار کرنے کی شدید مذمت کی۔

مظاہرین نے کہا کہ منتخب وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرکے النہضہ اور اس کے سربراہ راشد الغنوشی نے غیر جمہوری طرز عمل اپنایا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ نہ دے کر ملک میں‌ سیاسی عدم استحکام کو آگے بڑھانے میں مدد کی ہے۔ مظاہرین کی قیادت نے پارلیمنٹ کے اسپیکر اور تحریک النہضہ کے سربراہ راشد الغنوشی کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔