ٹورآف کیلیفورنیا سائیکلنگ : پہلا مرحلہ ہالینڈ کے ویسٹرا کے نام

California Cycling

California Cycling

کیلیفورنیا(جیوڈیسک)ٹور آف کیلیفورنیا سائیکل ریس کا پہلا مرحلہ ہالینڈ کے لیو ویسٹرا نے جیت لیا۔ ایسکونڈیڈو میں ریس کا پہلا مرحلہ ایک سو پینسٹھ کلو میٹر پر مشتمل تھا۔ رائڈرز کو اونچے نیچے راستوں پر مشکلات کا سامنا رہا۔ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لئے سائیکلسٹ نے ابتدا سے ہی برق رفتاری کا مظاہرہ کیا۔

ہالینڈ کے لیو ویسٹرا نے طویل سفر چار گھنٹے اکتیس منٹ اور تینتیس سیکنڈز میں سب سے پہلے طے کیا۔ اسپین کے فرانسیسکو پریز دوسرے نمبر پر رہے۔ آٹھ مرحلوں پر مشتمل ریس کے دوسرے مرحلے میں سائیکلسٹ دو سو کلو میٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔