تربت کے علاقے مند میں ایف سی کی کارروائی، 3 مغوی بازیاب

Turbat

Turbat

تربت (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع کیچ میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے تین مغویوں کو بازیاب کرا لیا، تاہم کوئی گرفتاری نہیں ہو سکی۔

ترجمان ایف سی کے مطابق خفیہ اطلاع پر کیچ کے نواحی علاقے مند میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ اس دوران ان مکان سے تاوان کے لئے اغواء کئے گئے تین افراد بازیاب کو کرا لئے گئے۔

تینوں افراد کا تعلق کراچی اور گوادر سے ہے۔ ترجمان کے مطابق مغویوں سے جبری کام بھی لیا جاتا تھا۔ کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آس کی ہے، تاہم اغواء کاروں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔