کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع کیچ میں فرنٹئیر کور اور مسلح افراد میں فائرنگ کے تبادلے میں 16 حملہ آور ہلاک ہوگئے۔ ترجمان ایف سی بلوچستان کے مطابق دشت کے علاقے بلنگور میں حملہ آور ایک آبادی کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
اطلاع ملنے پر ایف سی کے اہلکار موقع پر پہنچے تو حملہ آورں نے فائرنگ شروع کردی، ایف سی کی جوابی فائرنگ سے 16 حملہ آور ہلاک ہوگئے، ایف سی کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اپریشن شروع کردیا، مسلح افراد اور ایف سی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔