تربت (جیوڈیسک) تربت میں ایف سی اور حساس ادارے کی کاروائی اور فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کےایک کمانڈر سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ، بھاری تعداد میں خود کار اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
ایف سی ترجمان کے مطابق فرنٹئر کور بلوچستان اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر تربت کےعلاقے سرین کہان میں کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کےاہم کمانڈرخلیل نادی سیمت 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
جن کے قبضے سے خود کارہتھیار بھی بر آمد ہوئے ہیں ۔ ایف سی ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد مزدوروں کی ٹارگٹ کلنگ ، سکولز اور ایف سی پر حملوں میں ملوث تھے۔