بلوچستان میں جاری بیرونی مداخلت میں بھارت بھی ملوث ہے: وزیر اعلی بلوچستان
Posted on April 12, 2015 By Mohammad Waseem اہم ترین, مقامی خبریں
Abdul Malik Baloch
تربت (جیوڈیسک) وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ایک ہفتے کےدوران رپورٹ پیش کرے گی۔
پولیس اور لیویز کے گرفتار اہلکاروں سے بھی تحقیقات ہو گی۔ ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا کہ بلوچستان میں جاری بیرونی مداخلت میں بھارت بھی ملوث ہے۔
سانحہ تربت میں بھی بھارت اور دیگر عناصر ملوث ہو سکتے ہیں وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
بلوچستان کی تمام محرومیوں کا ازالہ کریں گے اور اسے امن دیں گے۔