تربت پاک ایران سرحد کے قریب دھماکہ تین افراد زخمی

Turbat

Turbat

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں تربت کے قریب مند میں پاک ایران سرحد پر دھماکے کی اطلاع ملی ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں لیویز کے تین اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جنہیں مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔