تربت: دو قبائل میں تصادم مقامی سردار سمیت 11 افراد جاں بحق

Turbat

Turbat

تربت (جیوڈیسک) پنجگور اور تربت کے درمیان بالگتھر میں مسلح افراد نے قبائلی رہنما میر یعقب بلوچ کے محافظوں پر حملہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں میر یعقوب اپنے 11 محافظوں سمیت جاں بحق ہو گئے اور حملہ آور ہلاک افراد کا اسلحہ لوٹ کر فرار ہو گئے۔

فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالوں میں میر یعقوب، ملا فضل، خان محمد، زمان باروت، ملنگ، بادل، اسلم، بختیار، برکت، محمد جان، سلیم اسلم شامل ہیں۔

حملے کے 8 گھنٹے بعد لیویز فورسز جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاشوں کو ورثا کے حوالے کیا جبکہ حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ نے قبول کر لی۔