تربت (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امام مسجد جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق تربت کے علاقے کوش قلات میں نامعلوم افراد نے امام مسجد محمد حسن کے گھر پر دستک دی اور اس کو باہر بلایا جونہی وہ گھر سے باہر آئے ان پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں امام مسجد شدید زخمی ہوگئے انھیں مقامی اسپتال پہنچایا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ مقامی انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔