تربت : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ترجمان وزیر اعلی بلوچستان کا بھتیجا جاں بحق

Firing

Firing

بلوچستان (جیوڈیسک) بلوچستان کے علاقے تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وزیر اعلی بلوچستان کے ترجمان کا بھتیجا جاں بحق ہو گیا۔ سیکورٹی زرائع کے مطابق تربت کے علاقے بلیدہ میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کیترجمان وزیر اعلی جان محمد بلیدی کے بھتیجے چراغ بلیدی کو زخمی کر دیا۔

جو زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ چراغ بلیدی لیویز میں سپاہی کے فرائض انجام دی رہا تھا۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے تاہم سیکورٹی اداروں کے اہل۔ کاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی۔