تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، ایس ایچ او پنجگور جاں بحق

Turbat

Turbat

تربت (جیوڈیسک) تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او پنجگور جان بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ اومراد بلیدی عید کی چھٹیوں کے سلسلے میںاپنے گھر تربت آئے ہوئے تھے۔

اور اپنے پانچ سالہ بیٹے کے ہمراہ تربت بازار سے موٹرسائیکل پر نواحی علاقے سنگانی سر جارہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جان بحق ہوگئے تاہم ان کا بیٹا معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔