فرانس (جیوڈیسک) ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کا بارہواں مرحلہ جرمنی کے مارسیل کیٹل نے جیت لیا۔ ریس لیڈر کی یلو جرسی برطانیہ کے کرس فروم کے پاس ہے۔ فلیٹ ڈیش سے فوگرز تک ریس کا بارہواں مرحلہ دو سو اٹھارہ کلومیٹر پر مشتمل تھا۔ ریس میں جرمنی کے مارسیل کیٹل، برطانیہ کے مارک کوینڈش اور سلواکیہ کے پیٹر سیگان کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ تینوں ہی رائیڈرز نے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی متعدد کوشیشں کی تاہم۔
فنشنگ لائن سے قبل مارسیل اور کوینڈیش دونوں برابر تھے تاہم آخری لمحات میں مارسیل نے تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے پہلے فنشنگ لائن عبور کرلی۔ جرمن سائکلسٹ نے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے اننچاس منٹ چار نو سیکنڈز میں طے کیا۔ کوینڈیش اتنے ہی وقت کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ ریس کے دوران متعدد سائکلسٹ حادثے کا شکار بھی ہوئے۔
ٹیم اسکائی کے برطانوی رائیڈر کرس فروم بارہویں مرحلے میں چودیں نمبر پر آئے تاہم انہوں نے مجموعی برتری میں سنتالیس گھنٹے انیس منٹ اور ایک تین سیکنڈز کے ساتھ ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی۔ اسپین کے الیجندرو ولوردی دوسرے نمبر پر ہیں۔ سائیکلسٹ کو ٹور ڈی فرانس کے تیرہویں مرحلے میں ایک سو تیہتر کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنا ہے۔