انقرہ (جیوڈیسک) ترک مسافر طیارے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی گئی، مبینہ ملزم بم کی موجودگی کی دھمکی دے کر طیارے کو سوچی لے جانا چاہتا تھا، ترک فضائیہ کے جہازوں نے طیارے کو استنبول میں اتار لیا۔
یوکرائن سے 110 مسافروں کو ترکی لانے والے طیارے میں اس وقت خوف کی لہر پھیل گئی جب نشے میں دھت ایک مسافر نے بم کی دھمکی دیتے ہوئے طیارے کا رخ روس کے شہر سوچی کی جانب کرنے کا مطالبہ کیا جہاں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب جاری تھی، اطلاع ملنے پر ترک ایف 16 طیاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے طیارے کو ہنگامی طور پراستنبول ایئر پورٹ پر لینڈ کرا لیا، مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا، ترکی کے سرکاری میڈیا کے مطابق ملزم کا تعلق یوکرائن سے ہے۔