استنبول (جیوڈیسک) نائب وزیر اعظم نعمان قرتلمش کا کہنا ہے کہ ترکی کے ایجنڈے میں شامل ہمارا پہلا معاملہ ملکی سلامتی اور اس دائرہ کار میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جدوجہد ہے۔
جناب قرتلمش نے 15 جولائی کے بغاوت کے اقدام کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ “ملک کو خانہ جنگی کی جانب دھکیلنے اور شاید کسی دوسرے ملک کے قبضے میں لانے کے لیے زمین ہموار کرنے کے زیر مقصد کی گئی اس مذموم کوشش میں ملوث ملک کے غداروں کو سرکاری اداروں اور تنظیموں سے پاک کرنے کا عمل جاری ہے۔”
نائب وزیر اعظم نے استنبول میں مقیم عالمی ذرائع ابلاغ سے وابستہ اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران ایجنڈے میں شامل معاملات پر اپنے جائزے پیش کیے۔
انہوں نے موصل آپریشن کے حوالے سے بتایا کہ علاقے کو داعش سے پاک کرتے وقت کسی دوسری دہشت گرد تنظیم کو وہاں پر ڈھیرے ڈالنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔
انہوں نے امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نزدیک امریکی صدارتی کرسی پر کس کے براجمان ہونے کے بجائے ترکی۔ امریکہ تعلقات زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔