ترکی (جیوڈیسک) کے مختلف شہروں میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، پولیس نے مظاہرین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔ انقرہ میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس اور پانی والی توپ کا استعمال کیا۔
انقرہ میں امریکہ کے سفارت خانے کی جانب جانے والی سڑک پر کشیدگی برقرار ہے جبکہ ترکی کے باقی شہروں میں خاموش مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جہاں شہری کئی کئی گھنٹوں تک خاموش کھڑے ہو کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں۔