ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی نے عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کونسل نے اجلاس میں ترکی کے خلاف لیئے گئے فیصلوں کو یکسر مسترد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ 3 مارچ 2021 کو عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں ترکی کے خلاف کیے گئے بے بنیاد فیصلوں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔
تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان فیصلوں سے عرب عوام کی کوئی نمائندگی نہیں ہے ۔عرب لیگ کے اراکین بخوبی واقف ہیں کہ کچھ تباہ کن سرگرمیوں کو چھپانے کے لئے ترکی پر الزام تراشیاں کررہے ہیں جن کی عرب عوام کی نظر میں کوئی ہم اہمیت نہیں ہے۔
تحریری بیان میں متعدد اراکین کی جانب سے ان فیصلوں پر اعتراض کیے جانے کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کونسل نے اعتراضات کے باوجود شفاف مذاکرات کے عمل کے بغیر مختلف ممالک کے بیانیہ کو جگہ دی ہے۔
تحریر اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ “ترکی ، دنیا اور خطے میں اپنے اصولی اور مستحکم مؤقف، سلامتی ، امن اور استحکام کی بحالی کے لئے سب سے زیادہ کوششیں کرنے والے ممالک میں سر فہرست ہے۔ ترکی خطے میں عرب ممالک کی خودمختاری کے تحفظ اور علاقائی سالمیت کو ہمیشہ ہی ترجیح دیتا چلا آیا ہےاور وہ خطے میں علاقائی سالمیت اور اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیتا چلا آیا ہے۔
تحریری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہعرب لیگ ترکی پر بے بنیاد الزامات لگانے کی بجائے عرب عوام کے امن ، خوشحالی اور فلاح و بہبود کو ترجیح دے اور خطے میں سلامتی اور استحکام کے قیام میں تعمیری شراکت کرے۔