انقرہ (جیوڈیسک) ترکی کے ساحل پر دو سروں والی ڈولفن نے سمندر کی سیر کو آنے والے سیاحوں کوحیرت میں مبتلا کر دیا۔ مغربی ساحل پر واقع شہرازمیر میں ٹیگرل میرن نامی استاد نے دو سروں والی مردہ ڈولفن کو ساحل پر دیکھ کر فوراً پولیس کو اطلاع دی۔
جس پر اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ڈولفن کو اپنے قبضے میں لے کر مقامی لیبارٹری منتقل کر دیا۔ لیبارٹری کے ماہرین نے ڈولفن کا جائزہ لے کر بتایا کہ اس کی لمبائی 3.2 فٹ ہے۔
جبکہ ایک اندازے کے مطابق ڈولفن کی عمر صرف ایک سال ہے۔دو سروں والی اس حیرت انگیز ڈولفن کے بارے میں کی گئی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اس کے ایک سر کی آنکھیں مکمل طور پر نہیں کھلتی تھیں۔