ترکی (جیوڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ہم کسی کو بھی ترکی کا بٹوارہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
صدر ِ ترکی نے شانلی عرفا کی تحصیل جیلان پینار میں ان کا خیر مقدم کرنے والے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “ہم اس قوم سے، عربوں اور کردوں سے بھی محبت کرتے ہیں۔
ہم واحد ملت ہیں، ترک، کرد، لاز، بوسنیائی اور عربوں پر مشتمل 8 کروڑ انسان اس ملک کا ورثہ ہیں۔ 7 لاکھ 90ہزار مربع کلو میٹر رقبے کی حامل یہ سرزمین ہمارا وطن ہے۔
ہم نے دشمن کو کبھی بھی اس وطن کا بٹوارہ کرنے کی اجازت نہیں دی اور نہ ہی دیں گے، یہاں پر جمہوریہ ترکی کے علاوہ کسی دوسری ریاست کو ہر گز تسلیم نہیں کرتے۔”
جناب ایردوان نے شانلی عرفا میں شامی پناہ گزینوں کی مہمان نوازی پر مقامی عوام کا شکریہ ادا کیا۔
صدر ترکی نے بعد میں آکچا قلعے میں اپنے خطاب میں کہا کہ”شمالی شام میں پی وائے ڈی، وائے پی جی بعض کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔
آپ کے ہمراہ یا پھر پیچھے جو کوئی بھی ہو بس یہ جان لیجیے کہ جمہوریہ مملکت ِ ترکی، ترک مسلح افواج کے ہمراہ تمام تر امکانات کو بروئے کار لاتے ہوئے شمالی شام میں کسی نئی مملکت کے قیام کی ہر گز اجازت نہیں دے گا۔”