چین (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔
چین میں اپنی مصروفیات کے دوران چاوش اولو نے وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ملاقات کی۔
ملاقات سے متعلق ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ “ہم نے، شنگھائی کے جوار میں واقع شہر ووشی میں وزیر خارجہ وانگ کے ساتھ ملاقات کی۔
مذاکرات میں ہم نے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی موضوعات پر بات چیت کی اور اقتصادی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں ہم نے مقابل فریق کو، اوئیغور ترکوں سمیت ایجنڈے کے موضوعات کے بارے میں ترکی کی توقعات اور حساسیت سے بھی آگاہ کیا ہے”۔