انقرہ (جیوڈیسک) ترکی کے مختلف شہروں میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں، استنبول کے تقسیم چوک پر ایک موسیقار نے انوکھا احتجاج کیا۔ ترکی کے دارالحکومت انقرہ اور استنبول میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ انقرہ کے ٹونالی اسٹریٹ پر مظاہرین اکھٹے ہوئے اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔
اس دوران پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے دھوئیں کے گرنیڈ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ تقسیم اسکوائر پر کشیدہ حالات میں اس وقت نرمی دیکھنے میں آئی جب ایک شخص پیانو لے کر ہجوم میں داخل ہوا اور مدھر دھن بجا کے سب کو ایک جگہ جمع کیا۔ جرمنی سے تعلق رکھنے والے پیانو آرٹسٹ کا کہنا تھا کہ وہ دنیا بھر کی دارالحکومتوں میں پیانو بجانے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔
استنبول کے مضافات میں گئیزی پارک پر قبضہ کرنے والے مظاہرین کے حامیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی۔مظاہرین نے پولیس کی بکتر بند گاڑیوں اور واٹر کینز پر پتھرا کیا اور پیٹرول بم پھینکے اور سڑکوں پر کھڑی رکاوٹوں کو نذر آتش کیا۔
پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور پانی کی توپوں کا استعمال کیا۔ ترکی کی حکمران جماعت کے ترجمان کے مطابق وزیر اعظم طیب اردغان کی کچھ مظاہرین رہنماں سے ملاقات ہوئی ہے جس میں متنازعہ منصوبے پر ریفرنڈم کی تجویز پیش کی گئی ہے۔