انقرہ (جیوڈیسک) ترکی میں کوئلے کی ایک کان میں دھماکے کے نتیجے میں 157 کان کن ہلاک ہو گئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق حادثہ مشرقی ترک صوبے مانیسا میں واقع کوئلے کی ایک کان میں پیش آیا۔
میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد کان میں آگ لگ گئی۔ مانیسا کے گورنر کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 157 افراد جاں بحق جبکہ 75 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اس وقت بھی سیکڑوں مزدور کان میں پھنسے ہوئے ہیں، جنہیں نکالنے کے لیے کارروائی جاری ہے۔