استنبول (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کےلیے اہم پیش رفتیں کی گئی ہیں۔
صدر نے کابینہ اجلاس کے بعد ایک بیان میں کہا کہ لی گئی تدابیر کے نتیجے میں ملک میں اس وقت صورت حال قابو میں ہے جس کی مثال دنیا کے چند ممالک ہی میں ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے دو گشتی اسپتالوں کی تعمیر کے تسلسل میں ایک سو اور ڈھائی سو بستروں پر مشتمل دو نئے اسپتال استنبول میں تعمیر کیے جا رہے ہیں جو کہ جلد ہی سہولیات فراہم کرنا شروع کر دیں گے۔
صدر نے کہا کہ وطن عزیز اس وبا کے خلاف جنگ میں صحیح سمت پر گامزن ہے جبکہ مریضوں کی تشخیص اور ان کے علاج معالجے میں سہولیات بھی بلا کسی کمی کے فراہم کر رہا ہے البتہ اواخر ہفتہ ملک میں کرفیو کا نفاذ دو دن کےلیے جاری رہے گا۔
عالمی مالیاتی فنڈ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس کے پروگرام یا کسی ایسے معاہدے سے گریز کیا جائےگا جس ک وجہ سے عزیز قوم پر بوجھ ڈالا جائے۔،ترکی نے اب تک چونتیس ممالک کو طبی سازو سامان فراہم کیا ہے جو کہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔