ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مہلک وائرس سے مزید 23 مریض جان کی بازی ہار بیٹھے۔ جس کے بعد مجموعی جانی نقصان 4 ہزار 905 تک ہو گیا ہے۔
اسی دورانیہ میں 41 ہزار316 ٹیسٹ کیے گئے جن کے بعد ایک ہزار 214 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ۔
اسی دوران 1 ہزار 494 مریض روبہ صحت بھی ہوئے جس کے بعد وائرس سے نجات پانے والے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 57 ہزار 516 تک ہو گئی۔