ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی کی وزارت صحت کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 24 گھںٹوں کےدوران ملک میں کرونا کے مزید 4117 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 38ہزار 226 ہوگئی ہے جب کہ مزید 87 افراد کی ہلاکت کے بعد کرونا سے ترکی میں اب تک 812 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ترکی کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران ملک بھرمیں کرونا کے مزید چار ہزار ایک سترہ کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 87 افراد ہلاک ہوگئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ چین میں 1846 افراد کرونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ کرونا کا شکار ہونے والے افراد کے موبائل فون کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ ان کےقرنطینہ اور لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر نظر رکھی جا سکے۔