ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی میں کورونا کی تیسری لہر اپنے زوال کی جانب گامزن ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 69 مریض جان کی بازی ہار گئے جس سے ملک میں مجموعی جانی نقصان 48 ہزار 593 ہو گیا۔
ایک دن میں 2 لاکھ 24 ہزار 128 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں 561 مریضوں کاتعین ہوا ، جبکہ 6 ہزار 261 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا۔
اسی دورانیہ میں 6 ہزار 217 مریض کورونا سے نجات پا گئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 51 لاکھ 92 ہزار 945 ہو گئی۔