ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی میں کورونا وائرس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 59 افراد ہلاک ہو گئے۔ جس کے بعد اس وبا کے آغاز سے ابتک وائرس کےہاتھوں شکست کھانے والے مریضو ں کی تعداد 8 ہزار 837 ہو گئی ہے۔
ایک دن میں ایک لاکھ 9 ہزار 301 ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں 1 ہزار 502 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا۔
اسی دورانیہ میں کورونا سے نجات پانے والے افراد کی تعداد 1 ہزار 212 تک رہی ، جس سے ابتک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 317 تک ہو گئی ہے۔