ترکی: کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد میں مستقل کمی
Posted on June 15, 2020 By Majid Khan اہم ترین, بین الاقوامی خبریں
Turkey Coronavirus
ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی میں کورونا وائرس کووِڈ۔19 وباء کے خلاف جدوجہد کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔
وائرس کی وجہ سے اموات کی یومیہ تعداد میں مستقل کمی ہو رہی ہے۔
حالیہ 24 گھنٹوں میں 15 افراد کے اضافے سے اموات کی کُل تعداد 4 ہزار807 ہو گئی ہے۔
اسی دورانیے میں 45 ہزار176 نئے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ہزار 562 کے نتائج مثبت نکلے ہیں۔
مزید 330 افراد کے ہسپتالوں سے ڈسچارج ہونے کے بعد صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار 417 ہو گئی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com