ترکی: کورونا وائرس کی وجہ سے حالیہ 24 گھنٹوں میں 74 افراد لقمہ اجل بن گئے
Posted on November 2, 2020 By Majid Khan اہم ترین, بین الاقوامی خبریں
Turkey Coronavirus
ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی میں کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 74 اموات واقع ہو چکی ہیں۔
اس تازہ نقصان سے وباء کے آغاز سے لے کر اب تک وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی کُل تعداد 10 ہزار 326 ہو گئی ہے۔
ایک دن کے دوران ایک لاکھ 23 ہزار 343 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2 ہزار 106 کے نتائج مثبت نکلے ہیں۔
ہسپتالوں سے فارغ کئے جانے والے 515 افراد کے ساتھ صحتیاب ہونے والے افراد کی کُل تعداد 3 لاکھ 25 ہزار 486 ہو گئی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com