ترکی: کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی

Turkey - Coronavirus

Turkey – Coronavirus

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی میں گذشتہ 6 روز سے کورونا وائرس کے یومیہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے کم ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

ملک میں حالیہ 24 گھنٹوں میں 16 کے اضافے سے اموات کی کُل تعداد 5 ہزار 491 ہو گئی ہے۔

ایک دن میں 41 ہزار 310 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 924 کے نتائج مثبت نکلے ہیں۔

ہسپتالوں سے ڈسچارج کئے جانے والے 997 افراد کے ساتھ صحتیاب ہونے والوں کی کُل تعداد 2 لاکھ 2 ہزار 10 تک پہنچ گئی ہے۔