ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں نئے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 19 ہو گئی ہے جس کے بعد مجموعی جانی نقصان 5 ہزار 545 تک ہو گیا ہے۔
اسی دورانیہ میں 43 ہزار 404 ٹیسٹ کیے گئے جن کے بعد 902 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔
ایک دن میں 1 ہزار 203 مریض اسپتالوں سے فارغ کیے گئے جس کے بعد وائرس سے نجات پانے والے مریضوں کی تعدا 2 لاکھ 5 ہزار 214 ہو گئی۔