ترکی: ملک بھر میں 12 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگا دی گئی

Turkey Corona Vaccine

Turkey Corona Vaccine

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی میں کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں ملک کے 81 اضلاع میں 14 جنوری سے جاری ویکسین مہم کے سلسلے میں ترکی بھر میں 12 لاکھ افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک لگا دی گئی ہے۔

ترکی کے فارما سوٹیکل اور طبّی آلات کے ادارے TITCK کی طرف سے “فوری استعمال” کی اجازت دئیے جانے کےبعد پہلی کورونا ویک ویکسین 13 جنوری کو انقرہ کے سٹی ہسپتال میں وزیر صحت فخر الدین کھوجا کو لگائی گئی۔اس کے بعد کورونا وائرس اور سوشل سائنسز کمیٹی کے اراکین نے بھی ویکسین لگوائی۔

ملک بھر میں عام ویکسین مہم کا آغاز “کووِڈ۔19 ویکسین مہم قومی اسٹریٹجی” کے دائرہ کار میں 14 جنوری کو صحت کے عملے سے ہوا اور اسی دن صدر رجب طیب ایردوان کو بھی ویکسین لگائی گئی۔

ویکسین مہم کے پہلے دن صحت کے عملے سے 2 لاکھ 85 ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئی اور دوسرے دن یہ تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

ویکسین مہم کے 7 ویں دن یعنی 20 جنوری کو ویکسین لگوانے والوں کی تعداد ایک ملین سے بڑھ گئی۔

ویکسین مہم کے ترجیحی گروپ کو ویکسین لگانے کے لئے ملک کے 81 اضلاع کے دور دراز علاقوں تک پہنچ کر بوڑھوں اور سنجیدہ بیماریوں والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے اور اس وقت تک 12 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جا چکی ہے۔