انقرہ (جیوڈیسک) ترک پارلیمنٹ نے عراق اور شام میں موجود شدت پسند تنظیم داعش کےخلاف فوجی کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ عراق اور شام میں مصروف جنگ شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف عالمی اتحاد میں شمولیت کے لیے جمعرات کے روز ترکی کی پارلیمنٹ میں قرارداد پیش کی گئی جسے 98 کے مقابلے میں 298 ووٹوں سے منظور کر لیا گیا۔
قرارداد کے تحت ترک فوج شام اور عراق میں داعش کے خلاف کارروائیاں کر سکےگی جبکہ غیر ملکی افواج کو بھی دولت اسلامیہ کے خلاف کارروائیوں کے لئے ترکی کے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔