ترکی: داعش کیخلاف مظاہرے جھڑپیں 19 ہلاک کئی شہروں میں کرفیو نافذ

Daash

Daash

انقرہ (جیوڈیسک) ترکی کے متعدد شہروں میں داعش کیخلاف مظاہرے جاری ہیں۔ پولیس سے جھڑپوں میں 19 افراد چل بسے اور درجنوں زخمی ہو گئے جبکہ جنوبی علاقوں کے کئی شہروں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

ترکی کے مشرقی شہروں میں مظاہرین نے سڑکوں پر ٹائر جلائے اور سڑکیں بلاک کر دیں۔ دوسری جانب یورپ کے دیگر ممالک میں بھی کرد حامیوں نے مظاہرے کئے۔