سویڈن (جیوڈیسک) سویڈن کے وزیر صحت گیبرئیل وک اسٹورم نے کہا ہے کہ 15 جولائی کے واقعات سے ہمیں پتہ چلتاہے کہ ترکی میں جمہوری نظام کی بنیادں اس وقت کافی مضبوط ہیں۔
وک اسٹورم نے کہا کہ موجودہ حالات میں بے روزگاری، صحت اور معاشی مسائل سمیت عدالتی نظام کی ناقص صورت حال بھی عوام کے درمیان بغاوت کے جذبات کو بیدار کرنے میں مدد گار ہوتے ہیں مگر جہاں تک ترکی کا سوال ہے تو اس نے اس بحران پر بخوبی قابو پایا ہے۔
سویڈش وزیر صحت کا کہنا تھا کہ تمام ممالک کو باغی عناصر کے خلاف مشترکہ کوششیں کرنے سمیت ایسے اقدامات اختیار کرنا ہونگے تاکہ کسی کو اس سرکشی کی ہمت نہ ہو سکے۔