انقرہ (جیوڈیسک) ترکی کی عدالت نے 1980 میں فوجی بغاوت کے الزام میں دو سابقہ عمر رسیدہ فوجی جرنیلوں کو عمر قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔ 96 سالہ کنعان ایورن اور 89 سالہ تاشین ساہن کایا فوجی مداخلت کیلئے راہ ہموار کرنے کے مرتکب پائے گئے۔ طاقت کے زریعے منتخب حکومت کو ہٹا دیا گیا۔۔
ترک پولیس نے رشوت ستانی اور کرپشن کے الزامات کی تفتیش کے دوران حکومتی کابینہ کے تین وزراء کے بیٹوں اور کئی بڑے کاروباری افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ یہ افراد کرپشن میں ملوث ہیں۔ سٹیٹ بنک کے سی ای او کے گھر بھی چھاپہ مارا گیا۔