لاہور: ترک کے جمہوریت پسند عوام مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے فوجی ٹینکوں کے سامنے لیٹ کر جمہوریت پر شب خون مارنے والوں کو ناکام کردیا اگر ہمارے حکمران بھی طیب اردگان جیسا کردار ادا کریں تو یہاں کے عوام بھی انکے لئے سڑکوں پر نکل سکتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہارانٹرنیشنل میڈیا فورم کے چیئرمین ایم اے تبسم،صدراقبال کھوکھر نے ترکی میں فوجی بغاوت ناکام کرنے پر ٹرک عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ترک کے عوام نے ثابت کردیا ہے کہ جن حکمرانوں کا جینا مرنا اپنی قوم اور ملک کیلئے ہوتا ہے ان کیلئے عوام ٹینکوں کے سامنے لیٹنے سے گریز نہیں کرتے،انہوں نے کہاکہ ہمارے ہاں ملک کو لوٹنے والے حکمران مشکل وقت میں جدہ، دوبئی اور دیگر ممالک میں بھاگ جاتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ جب بھی ملک میں فوجی حکومت آئی عوام نے فوج کے آنے پر مٹھائیاں تقسیم کیں،انہوں نے کہاکہ اگر ترکی والا عمل پاکستان میں دہرایا گیا تو اقتدار میں بیٹھا پانامہ چوروں کا ٹولہ یہ سمجھ لے کہ ان کیلئے عوام سڑکوں پر نہیں نکلیں گے۔