ترکی: تقسیم اسکوائر پر مظاہرین کے خلاف پولیس آپریشن شروع

Turky

Turky

استنبول کے گورنر حسین ایونی متلو نے کہا ہے کہ تقسیم اسکوائر مظاہرین سے خالی کرانے تک پولیس آپریشن جاری رہے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے اپنے ایک بیان میں ترک عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تقسیم اسکوائر جانے سے گریز کریں اور پولیس کی مدد کریں تا کہ حکومت کو غیر مستحکم کرنے والی سیکولر جماعتوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ تقسیم اسکوائر مظاہرین سے مکمل خالی کرانے تک بڑے پیمانے پر پولیس آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ حکومتی رٹ قائم اور تقسیم اسکوائر خالی ہونے تک مظاہرین کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ ترکی میں متنازعہ شاپنگ پلازہ کی تعمیر کیخلاف گذشتہ ایک ہفتے سے ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین تقسیم اسکوائر پر جمع ہو کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں جبکہ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں اب تک چھ افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے۔