ترکی: اندرون و بیرون ملک فضائی مسافروں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

Air Passengers

Air Passengers

ترکی (جیوڈیسک) ترکی کی شہری ہوابازی کے ادارے کے مطابق، ملک میں گزشتہ ماہ فضائی آمدو رفت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

ایک رپورٹ کے مطابق، گزشتہ مہینے اندرون ملک پروازوں کی تعداد 79 ہزار 451 جبکہ بیرون ملک پروازوں کی تعداد 50 ہزار 144 ریکارڈ کی گئی جبکہ ترکی کی فضائی حدود کو 32 ہزار 995 پروازوں نے استعمال کیا۔

رپورٹ میں مسافروں کی تعداد کے بارے میں اعداد و شمار کو جگہ دی گئی ہے جس کی رو سے اندرون ملک مسافروں کی تعداد 8 ملین 4 لاکھ دس ہزار 304 اور بیرون ممالک مسافروں کی تعداد 6 ملین دو لاکھ 32 ہزار 308 کے لگ بھگ رہی۔