ترکی کا اعلیٰ تعلیمی ادارہ یوک پاکستان اور آزاد کشمیر کے طلبا کو اسکالرشپ اور ملازمت دے گا

Yoke

Yoke

ترکی (جیوڈیسک) ترکی کے اعلیٰ تعلیمی ادارے یوک نے پہلی بار غیر ملکی طلبا کو ان کے ملک ہی میں کام کرنے کی ضمانت اور اسکالر شپ دینے کے عمل کا آغاز پاکستان اورآزاد کشمیر سے کیا ہے۔

ترکی کے اعلیٰ تعلیمی ادارے یوک نے آزد جمو ں کشمیر یونیورسٹی کے لیے پانچ گریجویت سٹوڈنٹس اور سات ڈاکٹریٹ سٹوڈنٹس کل بارہ طلبا کے لیے سکالر شپ کا اہتمام کیا ہے۔ یہ طلبا ترکی کے اعلیٰ تعلیمی ادارے یوک کے تحت ترکی میں کمپیوٹر انجنیئرنگ ،الیکٹرک- الیکٹرونک انجنیئرنگ ، قانون، ٹیچنگ اور پبلک ریلیشن کے شعبوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کریں گے۔

ترکی میں تعلیم حاصل کرنے والے ان طلبا کو ہوسٹل، میڈیکل اور نصابی کتابوں کو بھی فراہم کیا جائے گا۔ ترکی کے اعلیٰ تعلیمی ادارے یوک کی جانب سے ان طلبا کو ایک ہزار لیرے کا وظیفہ مقرر کیا گیا ہے۔

طے پانے والے سمجھوتے کی رو سے یہ تمام طلبا اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنے ملک واپس چلے جائیں گے جہاں ان کو ملازمت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔