ترکی نے وباء کے دنوں میں بھی اپنا اقتصادی پہیہ متحرک رکھا ہے: ایردوان

President Erdogan

President Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر ایردوان نے کہا ہے کہ یہ ترکی کی انفرادیت ہے کہ جب پوری دنیا اقتصادی سکڑاو کا شکار تھی اس نے اپنے اقتصادی پہیے کو متحرک رکھا ہے۔

صدر ایردوان نے حزب اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے مرکزی دفتر میں ضلعی سربراہی اجلاس سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ گذشتہ سال جب پوری دنیا کساد بازاری کا شکار تھی ہمارا رجحان اقتصادی ترقی کی طرف رہا ہے، اس وقت اقتصادی ترکی کے اعداد و شمار درست سمت کی عکاسی کر رہے ہیں”۔

انہوں نے کہا ہے کہ وباء کے دوران ہم نے اپنے اقتصادی پہیے کو متحرک رکھ کے ترکی کو دیگر ممالک سے منفرد رکھا ہے۔ حالیہ دنوں میں ملک میں درپیش کسی بھی مسئلے کو ملکی ترقی پر اثر انداز ہونے کا موقع نہ دے کر ہم نے دوبارہ اپنی انفرادیت کو ثابت کر دیا ہے۔ ہم وباء کے دور کو ایک نئے اور وسیع پیمانے کے ترقیاتی مرحلے میں تبدیل کرنے کی کوششوں میں ہیں”۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہم نے ترکی کے متعدد شہروں میں نئے منّظم صنعتی علاقوں میں تنصیباتی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے۔

بعض ممالک میں توانائی کے مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ “ایسے میں جب دنیا بھر میں توانائی کی قیمتیں 2 سے 5 گنا تک بڑھ گئی ہیں ہم اپنے شہریوں کے تحفظ کے لئے ہر طرح کی قربانی دے رہے ہیں۔ امریکہ، جرمنی اور برطانیہ میں پیٹرول زبوں حالی کا شکار ہے۔ حالات یہ ہیں کہ ٹرک ڈرائیور تک کو پیٹرول نہیں مِل رہا۔ وباء کے آغاز سے ہی ہم نے انرجی کے سیکٹر میں حکومت کے زیرِ کنٹرول قیمتوں کو خواہ سبسڈی کے ذریعے ہی کیوں نہ ہو کم درجے پر رکھا اور ایسا کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں”۔