ترکی کے بغیر یورپی یونین اپنا وجود مضبوط شکل میں برقرار نہیں رکھ سکے گی: ایردوان

 Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ “یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ “ترکی کے کردار کے بغیر یورپی یونین مضبوط شکل میں ایک وجود برقرار نہیں رکھ سکے گی”۔

صدر ایردوان نے 9 مئی یورپ ڈے کی مناسبت سے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ “یورپی یونین نے قیام امن ، استحکام اور رفاح کے لئے اہم کردار ادا کئے ہیں۔تاہم حالیہ دنوں میں اسے مہاجرین کے بحران، اسلام دشمنی ، غیر ملکیوں کے خلاف مخاصمانہ جذبات ، مالی ضربیں، انگلینڈ کی یونین سے علیحدگی اور کورونا وائرس جیسے متعدد مسائل کا سامنا رہا ہے۔

یورپی یونین کی ایک نئے اظہار کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ “یونین کے ایک گلوبل ایکٹر ہونے کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ اسٹریٹجک صبر اور ویژن کی کمی ہے۔ سب سے پہلے فیصلہ میکانزموں پر نظر ثانی کرنے کے لئے یورپی یونین کو ایک نئی اداراتی ساخت، نئے ویژن اور جامع اظہار کی ضرورت ہے۔ اس مقصد کے تحت آج شروع ہونے والی “یورپ کا مستقبل کانفرنس” اصل میں درست ارادے کے ساتھ شروع ہوئی ہے لیکن رکن ممالک کو کانفرنس میں مدعو نہ کئے جانے کی وجہ سے سفر کے آغاز میں ہی خود کو تنگ سانچوں میں محکموم کر چکی ہے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی تاریخی ، جغرافیائی اور بشری اعتبار سے یورپ کا ایک حصہ ہے اور اس وقت یونین کو درپیش مسائل کے حل اور یونین کے اثر و رسوخ میں اضافے کے لئےاپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لئے تیار ہے ۔ یہ پہلو روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ ترکی کے کردار کے بغیر یورپی یونین اپنا وجود مضبوط شکل میں برقرار نہیں رکھ سکے گی۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ان حالات کے باوجود یونین کی مکمل رکنیت کے لئے ترکی سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا گیا اور رکنیت کے مرحلے کو ہمیشہ سے ہی پیچھے کی طرف دھکیلا جاتا رہا ہے۔بعض رکن ممالک کا ترکی کے ساتھ دو طرفہ مسائل کو یونین کے برآمدوں تک پہنچانا یونین اور ترکی کے باہمی تعلقات کو اسیر بنا چکا اور یونین کی گلوبل خطرات کے خلاف جدوجہد کی صلاحیت کو کمزور کر چکا ہے۔ یورپی یونین کے ترکی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کا باہمی احترام اور اعتماد کی بنیادوں پر استوار ہونا اور عقل سلیم اور اسٹریٹجک نقطہ نظر کے ساتھ چلایا جانا ہماری واحد تمنا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ دوہرے معیاروں اور رکاوٹوں کا سامنا کرنے کے باوجود ترکی یونین کی مکمل رکنیت کے حصول کے لئے پُر عزم شکل میں کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ ترکی کی رکنیت سے یورپ کے لئے علاقائی و عالمی سطح پر موئثر کردار ادا کرنے، اپنے شہریوں کے ساتھ ساتھ علاقے اور پوری دنیا کے لئے امید کی کرن بننے کا راستہ ہموار ہو گا۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ان افکار کے ساتھ میں اپنے شہریوں سمیت تمام یورپیوں کو 9 مئی ” یورپ ڈے “کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میری تمّنا ہے کہ “یورپ ڈے” یونین کو اسٹریٹجک اندھے پن سے نجات پانے کا وسیلہ بنے۔