اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے ترکی کے دارلحکومت انقرہ میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی دنیا کے کسی بھی خطے میں ہو پاکستان اس کی مذمت کرتا ہے۔
صدر مملکت ممنون حسین نے ترکی کے دارلحکومت انقرہ میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اٹھائیس قیمتی جانوں کے ضیاع کو انتہائی قابل افسوس واقعہ قرار دیاہے۔
صدر مملکت ممنون حسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کے درد میں برابر کے شریک ہیں اور دہشت گردی کی اس بزدلانہ کاروائی کو انتہائی قابل مذمت سمجھتے ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ ترکی عالمی امن کے جو کردار ادا کررہا ہے ، پاکستان نے ہمیشہ اس کی تعریف کی ہے اور اس کے کردار کو قدر کی نظر سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی دنیا کے کسی بھی خطے میں ہو پاکستان اس کی مذمت کرتا ہے۔
صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں اور سمجھتا ہے کہ عالمی سطح پر دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہمیں مشترکہ جدو جہد کرنا ہو گی۔